• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس و ایران میں ’ تیل کے بدلے خوراک ‘ کا معاہدہ

Russia Iran Agree On Oil Food Exchange

روس اور ایران کے درمیان تیل کے بدلے خوراک کی ڈیل ہوگئی ہے اس حوالے قانونی دستاویزات حتمی مراحل میں ہیں۔

ایرانی اور روسی میڈیا نے خبر کی تصدیق کی ہےکہ روس کے وزیرتوانائی الیگزینڈر نوواک جلد ہی ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا اعلان کریں گے ۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے اس معاہدے پر آئندہ ماہ سے عمل درآمد ہوگا جس کے تحت تہران سے روانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ بیرل خام تیل ماسکو خریدے گاجو سالانہ 50 لاکھ ٹن کے قریب بنتی ہے۔

روسی تجارت کے نمائندے لوگانسکی کے حوالے سےمیڈیا نے بتایا کہ تیل کے بدلے میں روس ایران کو ایک سال کے اندر 45 ارب ڈالر کا سامان برآمد کرےگا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں کئی نمایاں اصلاح پسند شخصیات تہران کے ماسکو کے ساتھ اتحاد کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں،جن کے نزدیک اس معاہدے سے ایرانی نظام مکمل طور پر روس کے تابع ہوجائےگا ۔

تازہ ترین