• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کی ایک بار پھر امریکا پر حملے کی دھمکی

North Korea Threatens To America

شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب چاہے امریکا پر حملہ کر سکتا ہے اور اس حملے سے امریکا کا کوئی علاقہ نہیں بچ سکے گا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکی فوج کے درمیان مشترکا مشقوں سے ایک روز قبل شمالی کوریا کی جانب سے یہ دھمکی سامنے آئی ہے۔

شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ صورتحال کو نہ سنبھلنے والی ایٹمی جنگ کی جانب لے جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحرالکاہل کے کنارے امریکی خطے گوآم کے فوجی اڈے کو نشانہ بنائے گا اور اس سلسلے میں منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

بعد ازاں شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نے اس منصوبے کو ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کا رویہ دیکھنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین