• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کی فلم ’امریکن میڈ‘ کی نئی جھلکیاں جا ری

ہولی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز کی ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور نئی تھرلر فلم’امریکن میڈ‘کا نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈوگ لیمان کی ہدایتکاری میں مکمل ہونیوالی یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں 1980میں ایک ماہر پائلٹ کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سی آئی اے ایک خفیہ مشن کا حصہ بنا لیتی ہے ۔

سی آئی اے کا مدد گارپائلٹ ڈرگس مافیا کے خلاف ہونیوالے ایک مشن میں جہاں اپنی جان داؤ پر لگا کر جرائم پیشہ افراد کو پکڑوانے میں مدد کرتا ہے وہیں منی لانڈرنگ، منشیات فروشی اور اسلحے کی غیر قانونی فروخت میں بھی ملوث ہوجاتا ہے اورسی آئی اے کے گلے کی ہڈی بن جاتاہے ۔

برائن اولیور اوررون ہاورڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار ٹام کروز مرکزی کردارنبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سارہ رائٹ،ڈوم ہال گلیسن ، جیسی پلیمن ،جائما میے اوراسٹیو کولٹرسمیت کئی اداکار اہم کرداروں میں جلۂ گر ہو رہے ہیں۔

ایکشن ، کرائم ، ڈرامہ اورکامیڈی سے بھرپور مناظرکی عکاسی کرتی اس فلم کو80ملین ڈالر بجٹ سے تیار کیا گیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 29ستمبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین