• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
3 Bodies Fond In Turbat

بلوچستان کے ضلع تربت کے نواحی علاقے سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاپ سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں افراد کو گولیاں مار کرقتل کیاگیا ہے۔

لاشوں کو شناخت اور دیگر ضروری کاروائی کے لیے تربت اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مقتولین کی شناخت محمد سلیم، اللہ ودایا اور نادر حسین کے ناموں سے ہوئی ہیں اور تعلق صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے بتایا جاتا ہے۔

واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

تازہ ترین