• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دی ہٹ مینز باڈی گارڈ ‘رواں ہفتے کی ٹاپ فلم

آمدنی کی ریس میں ٹاپ پوزیشن پر اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی فلم دی ہٹ مینز باڈی گارڈ ہے جو ریلیز ہوتے ہی ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔

فلم کی کہانی ایک ایسے باڈی گارڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو عالمی عدالت انصاف میں ایک اہم مقدمہ لے جانے کے لیے اپنے دشمن سے ہاتھ ملالیتا ہے۔ فلم کا مرکزی کردار ریان رینالڈز جبکہ سیموئل ایل جیکسن ہٹ مین کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔ اپنی ریلیز کے تین دنوں میں فلم نے2 ارب 27 کروڑ روپے کما لئے۔

گزشتہ ہفتے پہلے نمبر پر رہنے والی فلم انابیل کریئشن اس ہفتے ایک ارب 63 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم میں ایسے جوڑے کی کہانی دکھائی گئی ہے کہ جن کی بیٹی بارہ برس قبل ایک حادثے کا شکار ہوجاتی ہے تاہم فلم میں پراسراریت کا آغاز اس وقت ہوتا ہے کہ جب ایک یتیم خانے کی متعدد چھوٹی بچیاں ان کے گھر آکر رہنے لگتی ہیں۔

اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی فلم لوگن لکی85 کروڑ روپے کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔ فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں اور سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونیوالی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کرلیتے ہیں۔

تازہ ترین