• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 4سال میں پہلی بار بجلی کی ریکارڈ پیداوار

Record Power Production In 4 Years Of Country

مسلم لیگ (ن) حکومت کے دور میں لگنے والے پراجیکٹس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار 19ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گئی ہے جو آل ٹائم ریکارڈ ہے۔

گزشتہ چار برس میں عوام کی قوت خرید بڑھنے کے باعث ملک کے اندر اوورسیز پاکستانیوں اور استطاعت رکھنے والے لاکھوں خاندانوں نے ریفریجریٹر‘ ایل ای ڈی ٹیلی وژن‘ ڈیپ فریزر‘ ائرکنڈیشنرز سمیت گھریلو استعمال کی الیکٹرانک گڈز بڑی تعداد میں خریدی ہیں‘ اسکے نتیجے میں پاکستان میں بجلی کی کھپت چار برس  میں کئی ہزار میگاواٹ بڑھی ہے۔

اسکے ساتھ ساتھ بجلی کے نئے کارخانوں سے کئی ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں میں ملک بھر کے بجلی کے کارخانوں اور دریائوں سے 19ہزار میگاواٹ یومیہ سے زیادہ بجلی بننے لگی ہے۔ 

تازہ ترین