• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بچی پر پڑھائی کے دوران تشدد کی وڈیو وائرل

Indian Girl Torture Video Gone Viral While Studying

بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی، یووراج سنگھ اور شیکھر دھون کی جانب سے ایک معصوم بچی پر پڑھائی کے دوران کسی خاتون کی جانب سے تشدد کیے جانے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی پر تشدد کی وڈیو کو سب سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شیئر کیا جس کے بعد اس وڈیو کو یوراج سنگھ اور شیکھر دھون نے بھی شیئر کیا، انتہائی معصوم بچی کی اس رلانے والی وڈیو کو دیگر اعلیٰ شخصیات اور عام بھارتی افراد کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

مختصر وڈیو میں 3سے 4سال کی بچی کو روتے ہوئے کسی خاتون کو ریاضی کا ہوم ورک سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بچی مسلسل روتے ہوئے ریاضی کے ہندسوں کو ترتیب وار پڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے بار بار یہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ ’’مجھے پیار سے پڑھاؤ‘‘۔

ایک سے 5تک ریاضی کے ہندسے روکر سنانے والی بچی خاتون کو بار بار یہ کہتی ہیں کہ اسے مارا نہیں جائے، بلکہ پیار سے پڑھایا جائے۔

وڈیو ختم ہونے سے چند لمحے قبل بچی خوف اور تشدد کے ڈر کے باعث ریاضی کے 2کے ہندسے کو ٹھیک سے پہچان نہیں پاتی اور بار بار ایک سے پانچ تک تمام ہندسوں کا تلفظ ادا کر کے تشدد سے بچنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔

تازہ ترین