• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ کیس، سعید احمد، جاوید کیانی آج نیب لاہور میں طلب

Avon Field Case Saeed Ahmed Javaid Kiyani Appear In Nab Today

لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنس کیس میں نیشنل بینک کے صدر سعید احمد اور جاوید کیانی آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کو کل پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شریف خاندان دوسرے نوٹس پر بھی حا ضر نہ ہوا اور نوٹس ملنے کی تردید کی گئی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو ایک نوٹس اور بھیجیں گے۔ پھر بھی نہ آئے تو سپریم کورٹ کو بتادیں گے۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جواب دینے کے لیے وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار 22اگست کو نیب لاہور کے سامنے پیش ہوکر تفتیشی ٹیم کی طرف سے پوچھے گئےسوالات کے جواب دیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل میجر (ر) شہزاد سلیم کی سربراہی میں اسحاق ڈار سے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں تفتیش کی جائے گی۔

نیب لاہور نے اس حوالے سے 35سے زائد سوالوں پر مبنی ایک سوالنامہ بھی 18اگست کو ہی وفاقی وزیرخزانہ کو ارسال کیا ہے، جس میں ان کے اثاثوں سے متعلق اہم سوالات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور میں سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں ایون فیلڈ فلیٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں آج سابق وزیراعظم کے قریبی دوست اور نیشنل بینک کے صدر سعید احمد اور شوگر ملز ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے جاوید کیانی کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔

 

تازہ ترین