• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور آپریشن، 7 مغوی پولیس اہلکاربازیاب، ڈاکو فرار

Rajanpur Operation 7 Hostage Policemen Recovered Safely Bandit Escape

راجن پور میں مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کےلیےکیے گئے آپریشن میں 7مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ اشتہاری ڈاکو فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکؤوں کے ساتھ کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

راجن پور گزشتہ روز ڈاکووں نے روجھان کچہ مور سے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے کچے کے تمام علاقوں کو سیل کردیا اور آپریشن شروع کردیا ۔

اس آپریشن کی قیادت آر پی او ڈیرہ غازی خان رحمت اللہ نیازی اور ایس ایس پی راجن پور عیتق طاہر کر رہے تھے آپریشن میں چار اضلاع رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان ،راجن پور اور مظفر گڑھ اہکار شامل تھے ۔

ایس ایس عتیق طاہر کے مطابق پولیس اور ڈاکؤوں کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد مغوی پولیس اہلکاروں کو با حفاظت بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ڈاکوفرار ہو گئے ۔

تازہ ترین