• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹم بم ہیروشیما لےجانے والے جہاز کا ملبہ 72سال بعد مل گیا

ہیروشیما پرگرانےکیلئےایٹم بم لےجانے والےبحری جہاز’انڈیاناپولس‘کاملبہ 72سال بعد تلاش کرلیاگیا۔

امریکی بحری جنگی جہاز سمند رمیں18ہزار فٹ کی گہرائی سے ملا ہے، انڈیانا پولس کو ایک جاپانی آبدوز نے 30 جولائی1945کوفلپائن کےقریب سمندر میں میزائل سےنشانہ بناکرڈبو دیا تھا ۔

واقعےمیں امریکی بحریہ کے سیکڑوں اہلکارہلاک ہوئے تھے۔بچ جانے والے عملے کے افراد چار روز تک سمندر میں مدد کا انتظار کرتے رہے۔

جہاز کی وجہ شہرت اس کاآخری سفرتھا جس میں اس نے جاپان کے قریب واقع ایک امریکی فوجی اڈے تک ’لٹل بوائے‘ نامی ایٹم بم کےحصے پہنچائے تھے ۔ یہ بم ایک ہفتےبعد ہیروشیما پر گرایا گیا تھا۔

تازہ ترین