• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جنگی بحری جہاز کو حادثہ، 10 افراد لاپتا، 5 زخمی

American Ship Accident 10 Were Missing 5 Injured

امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس جان میک کین آبنائےملاکا میں سنگا پور کےقریب ٹینکرجہاز سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا۔حادثے میں10اامریکی ملاح لاپتہ اور 5 زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثہ سنگا پور کے قریب مشرقی علاقے میں پیش آیا ۔جنگی جہاز کو نقصان پہنچا،امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

ٹینکر پر 12 ہزار ٹن تیل لدا ہوا تھا تاہم ٹکر کے نتیجے میں تیل کا رساؤ نہیں ہوا ۔

آبنائے ملاکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے درمیان ایک اہم ترین آبی گزرگاہ ہے۔ یہ بحر ہند اور بحر الکاہل کے درمیان بحری جہازوں کے گزرنے کا مرکزی راستہ فراہم کرتی ہے۔

یہ بھارت، انڈونیشیا اور چین کو منسلک کرتی ہے،آبنائے ملاکا میں سے سالانہ 50 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے جون میں بھی ایک امریکی بحری جہاز جاپان کے قریب فلپائن کے کنٹینر جہاز سے ٹکرا گیا تھا،جس کے نتیجے میں میں 7 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

تازہ ترین