• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری کی بحالی کےلئے سب کا اتفاق سے کام کرنا ضروری ہے ،شان

Necessary To Work Together For The Betterment Of The Film Industry

پاکستان کے باصلاحیت اداکار شان کاکہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے ہم سب کو باہمی اتفاق سے کام کرنا ہوگااور مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے ہماری جدوجہد رنگ لائےگی ۔

ایک انٹر ویو میں سپر اسٹار شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرناکسی فرد واحد کا کام نہیں اس کیلئے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرناہوگا ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے پروڈیوسرزکو مزید نئی فلمیں بنانی چاہئیں اور رائٹرز کو بھی ایسے اسکرپٹ لکھنے چاہئیں جو عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کریں ۔

تازہ ترین