• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمینہ خان برطانوی فلم میں’ روبوٹ ‘بنیں گی

Armeena Rana Khans Look As Robot For A British Movie

پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان اپنی آنے والی شارٹ برطانوی سائنس فکشن فلم ’دی اچیلز پروٹوکول‘ میں روبوٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ارمینہ نے پہلی باراپنے روبوٹک کردار کی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر کئی لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔

ارمینہ خان اس مختصر سائنس فکشن فلم کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو کسی غیر ملکی فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کریں گی۔

فلم کی کہانی ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جانب سے اس کائنات کو ایٹمی بارود سے ختم کرنے کے منصوبے کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم کی ہدایات عاطف ظفر نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اس کا اسکرپٹ بھی لکھا ہےجبکہ اسے روبیکا کلیئر ایونٹ پروڈیوز کر رہی ہے۔

فلم کو سب سے پہلے رواں برس کے آخر میں برطانیہ میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سرکٹ (آئی ایف ایف سی) میں پیش کیا جائے گا۔

فیسٹیول میں برطانیہ میں بننے والی مختصر فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے جس میں مختلف کیٹیگریز کی بہترین فلموں کو ایوارڈز اور انعامات دئیے جاتے ہیں۔

فلم کی ٹیم نے اسے عام سینما گھروں میں ریلیز کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئی ایف ایف سی میں نمائش کے بعد اسے مرحلہ وار سب سے پہلے برطانیہ، پھر امریکا اور بعد ازاں پاکستان میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین