• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1000 سے بڑھ گئی

Peshawar Number Of People Suffering From Dengue Has Increased From 1000

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزارسے تجاوز کرگئی، ادھرپنجاب حکومت کی امدادی ٹیم ’’کاروان صحت‘‘پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے میں مصروف ہے۔

گورنر ہاؤس پشاورمیں وزیرصحت پنجاب نے خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے وزیرصحت نے پیش کش کی کہ خیبر پختونخوا حکومت بھی پنجاب جیسا نظام قائم کرنا چاہےتوسہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے لوڈ شیڈنگ کوڈینگی پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موبائل یونٹ ہر ولیج کونسل میں دو روز تک لگائے جائیں گے،اجلاس میں صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے شرکت نہیں کی ۔

دوسری جانب پنجاب کی میڈیکل ٹیم ’’کاروان صحت‘‘ ناصرف ڈینگی متاثرین کاعلاج کررہی ہےبلکہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین