• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Akshay Kumar Became The King Of 100 Crore Club

بالی ووڈ کےناموراور کھلاڑی اداکار اکشے کمار 100 کروڑ کلب کے بادشاہ بن گئے ہیں۔

جی ہاں، ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ اکشے کمار کی 100کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم بن گئی ہے۔

اکشے کمار کی بیشتر فلمیں ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار رہتی ہیں اور لگتاہے کہ ان کی فلم بمشکل اپنا بجٹ ہی پورا کر پائے گی لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی اکشے کمار اپنی پرفارمنس کے ذریعے سب کو غلط ثابت کر دیتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ ہے۔

اس فلم پر پہلے کہانی چوری کا الزام لگا اور پھر فلم لیک ہونے سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں۔

اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ نے ریلیز کے 8ویں دن ہی 100 کروڑ کا بزنس کر کے ان تجزیہ کاروں کو حیران کردیا جو باکس آفس پر فلم کی ناکامی کی نوید سنا رہے تھے۔

حیران کن طور پر اکشے کمار کی یہ فلم 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم ہے، اس سے قبل اکشے کو 100 کروڑ کا بزنس دینے والی فلموں میں ’ہاؤس فل 3‘، ’رستم‘،’ایئر لفٹ‘ اور ’جولی ایل ایل بی 2‘ شامل ہیں۔

واضح رہے’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کھتا‘ کی کہانی ہندوستان میں بیت الخلا کی کمی پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین