یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن اِن میں سے کچھ لوگ اپنے شوق پورے کرنے کیلئے نت نئی چیزیں بنا ڈالتے ہیں۔
مناکو کےایک غوطہ خور کو ہی دیکھ لیں جس نے سمندر میں ونگ سوٹ ڈائیونگ کا شوق پورا کرنے کیلئے انڈر واٹر سنگ سوٹ تیار کرلیا اور اپنے تیار کردہ اس سوٹ کو پہن کر سمندر میں ونگ سوٹ ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔
مناکو سے تعلق رکھنے والے پیری فرولا فری ڈائیور نے غوطہ خوروں کیلئے ونگ سوٹ تیار کیا ہے جسے پہن کر خطروں کے کھلاڑی سمندر میں نہ صرف غوطہ خوری کرنے کا شوق پورا کرسکتے ہیں بلکہ اس منفرد ونگ سوٹ کے ذریعے کم سے کم حرکت کرتے ہوئے زیر سمندر ڈائیونگ با آسانی کر سکتے ہیں اور آبی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے فرولا اپنے شوق اور لگن کی بنا پر فری ڈائیونگ کے کئی عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔