• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کی پی ایس پی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت

Mqm Pakistans Delegator Visit Psp Office

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پہنچ کر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے عامر خان، فیصل سبزواری اور کامران ٹیسوری پر مشتمل وفد نے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔

پاک سرزمین پارٹی کے حفیظ الدین، ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب نے وفد کا استقبال کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر سیاسی صورتحال اور بلدیاتی حکومتوں سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایم کیو ایم کے وفد نے 23 اگست کو بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس میں پی ایس پی کو شرکت کی دعوت بھی دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کل جماعتی کانفرنس میں بدعنوانی کے خاتمے، مقامی حکومتوں کے اختیارات اور پاکستان کی سالمیت کے امور پرغور کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کل جماعتی کانفرنس وسیع تر اتفاق رائے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا۔

تازہ ترین