• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ، جنوبی کوریاجنگی مشقیں اشتعال انگیز ہیں، شمالی کوریا

Us South Korean Combat Exercises Are Provocative North Korea

جنوبی کوریا میں امریکی اور جنوبی کوریائی فوج کی سالانہ مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا، شمالی کوریا نےان مشقوں کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا کہ مشقیں نہ ختم ہونےوالی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔

آج سے شروع ہونے والی 11 روزہ مشقوں میں امریکا اور جنوبی کوریا کے 40 ہزار سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’’الچی فریڈم گارڈین‘‘ نامی مشقوں کا مقصد جنگی تیاریوں میں اضافہ، کوریائی خطے کا تحفظ اور استحکام قائم کرنا ہے ۔

شمالی کوریا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشقیں ناختم ہونےوالی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر نےشمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشقوں کو اشتعال انگیز کارروائیوں کے عذر کے طور پر استعمال نہ کرے ، مشقوں کا مقصد کوریائی خطے میں تناؤ میں اضافہ نہیں۔

تازہ ترین