• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ الیون، سری لنکا اورویسٹ انڈیزکا دورہ پاکستان کا فیصلہ

World Xi Sri Lanka West Indies Touring Pakistan This Year Sethi

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، ورلڈ الیون، سری لنکا اورویسٹ انڈیزنے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ستمبر کے شروع میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ اکتوبر کے آخر میں سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی،دو سے تین روز میں ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی نومبر میں پاکستان آئے گی، مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

نجم سیٹھی کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مثبت جواب مل رہا ہے اور سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان آئے گی ۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ نومبرکے شروع میں ڈومیسٹک ٹی 20 کا انعقاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے لیے لاہور کے بعد کراچی جائیں،کراچی جاؤں گا ،جہاں وزیراعلیٰ سندھ ،کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوگی۔

 

تازہ ترین