• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم لکھنؤسینٹرل کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

بھارتی اداکار و گلوکارفرحان اخترلکھنؤ کے سینٹرل جیل میں میوزک بینڈ بنانے کی تیاری کرلی ہے۔

بالی ووڈاداکار فرحان اختر کی نئی آنے والے فلم لکھنؤ سینٹرل کانیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

رنجیت تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے قیدی کے گرد گھومتی ہے جو سنگر بننا چاہتا ہے لیکن بد قسمتی سے ایک جھوٹے قتل کے مقدمے میں جیل پہنچ جاتا ہے اور پھر جیل میں رہ کر ایک میوزک بینڈ کی تیاری کرتا ہے۔

بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم لکھنؤ سینٹرل میں فرحان اختر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے، دیپک ڈوبریال و دیگر شامل ہیں۔

فرحان اختر کی نئی آنے والی یہ فلم لکھنؤ سینٹرل رواں سال 15ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین