• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم 'ڈک ڈک گوز کا نیا ٹریلر

ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم 'ڈک ڈک گوز کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارکرِس جینکنز کی اس دلچسپ فلم کی کہانی ایک ایسے اَکھڑ مزاج ہنس کے گِرد گھوم رہی ہے جودورانِ پرواز لڑکھڑا کربطخ کے انڈوں پر گِر جاتا ہے۔

ننھی بطخیں اپنی ماں کو ڈھونڈنے میں ہنس کے ساتھ مل کرجنوب کی جانب سفر کرتی ہیں جس دوران یہ ہنس ان بچوں کی شرارتوں سے تنگ آجاتا ہے تاہم جیسے جیسے سفر طویل ہوتا ہے ہنس کی ان ننھی ڈَکس سے دوستی گہری ہو جاتی ہے۔

سینڈرا ریبنز اور پینی کوکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکارجِم گریفگن، کارل رینر، زینڈایا، لینس لِم، نتاشا لیگیرو، گریگ پروپس، اسٹیفن فرائے، رِک اوور ٹون اورجینیفر گرے کی آوازمیں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

کامیڈی سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ اینیمیٹیڈ فلم اوپن روڈ فلمز کے بینر تلے آئندہ سال20اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین