• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن اور میرے کام کا انداز ملتاجلتا ہے، عمران ہاشمی

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے میں کبھی جھجک یا خوف محسوس نہیں ہوا کیونکہ ہم دونوں کا انداز ملتا جلتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران ہاشمی اور اجے دیوگن کی فلم ’بادشاہو‘آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ کو ریلیز ہورہی ہے، دونوں اداکار اس سے قبل’ ونس اپان آٹائم ان ممبئی ‘اور ’دل تو بچہ ہے جی‘بھی ساتھ کام کرچکے ہیں۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ اجے دیوگن اور میرے کام کا انداز ملتا جلتا ہےاس لئے مجھے ان کےساتھ کام کبھی خوف یا جھجک محسوس نہیں ہوا۔

’بادشاہو ‘کے حوالے سے بالی ووڈ ادا کار نے کہا کہ فلم متعدد اداکاروں پر مشتمل ہے، جس میں ہر کردار کا اپنا ایک مقصد ، ضرورت اور اہمیت ہے۔

فلم بادشاہو میں اجے دیوگن ،عمران ہاشمی ،سنجے مشرا ،ودوت جموال ،ایلینا ڈی کروز اور ایشا گپتا شامل ہیں۔

تازہ ترین