• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے شام میں فضائی آپریشن کر کے داعش کے 200 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 20 فوجی گاڑیوں، ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں اور ایمونیشن سے لدے متعدد ٹرالروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

روسی وزارت دفاع کےجاری کردہ بیان کے مطابق شام کے شہر دیرالزور کی طرف جاتے ہوئے، داعش کے کانوائے پر فضائی آپریشن کیا گیا،جس میں200 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق کانوائے میں شامل 20 فوجی گاڑیوں، ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں اور ایمونیشن سے لدے متعدد ٹرالروں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راقہ اور مغربی حمص میں داعش کی گرفت کمزور پڑ رہی ہے اور ماہ اگست میں دہشت گرد تنظیم نے دیر الزور شہر پر توجہ کو مرکوز کئے رکھا ہے۔

بیان کے مطابق دیر الزور شہر میں دہشت گرد تنظیم کی مغلوبیت اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔

تازہ ترین