• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی درخواست ہرجانہ، عمران کو نوٹس جاری

Session Court Issues Notice For Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہرجانے کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین آج بھی لاہور کی سیشن عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے عمران خان کو 9ستمبر کی حاضری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےعمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل کے اسسٹنٹ عدالت میں پیش ہوئے لیکن عمران خان نہیں پہنچے، جس پر عدالت نے عمران خان کو 9ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین