• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبرتک ڈینگی پر قابو پالیں گے:ڈپٹی کمشنر پشاور

Kp Government Will Control Dengue Before October

پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ علاقوں میں پنجاب کے ہیلتھ یونٹ متاثرین کے علاج معالجے میں مصروف ہیں، تشخیص کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی دی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کہتے ہیں کہ اکتوبرتک ڈینگی وائرس پر قابو پالیں گے۔

کاروان صحت پنجاب کے تین موبائل یونٹ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں کام کررہے ہیں، تہکال اور سفید ڈھیری کے علاقہ میں دو ہزار کے لگ بھگ افرادکو چیک کیاگیا ہے، وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کومفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب پشاور کی ضلعی ا نتظامیہ نےپولیو مہم کی طرز پر گھر گھرجاکر انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کردیا ہے، جس کے لیے ایل ایچ ویز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کے مطابق انسداد ڈینگی ٹیمیں گھر گھردورہ کریں گی اور آگہی مہم کے ساتھ ساتھ مچھر مار اسپرے اور لوشن بھی تقسیم کریں گی۔

پشاورمیں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیڑھ سو کے لگ بھگ افراد مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین