• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shebaz Sharif Met Nawaz Sharif In Model Town Lahore

سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔

نواز شریف نے صوبائی وزراء اور بلدیاتی اداروں کےسربراہوں کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 180 ایچ ماڈل ٹاون پہنچے،جہاں ان کیوزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بعد میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز، وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ سمیت دیگر صوبائی وزراء، مختلف اضلاع کےایم این ایزاور بلدیاتی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلدیاتی نظام کو مربوط بنیادوں پر چلانے کے معاملات پرغور کیاگیا۔

نوازشریف نےہدایت کی کہ بلدیاتی ادارے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے دن رات ایک کر دیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجاسکے۔

تازہ ترین