• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو ہوگی

Eid Ul Azha Will Be Held In Saudi Arabia On September 1

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عرب مالک میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے لہٰذا یکم ذی الحج 23 اگست کو ہو گی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

تازہ ترین