• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک بسٹر فلم جڑواں کا سیکوئل ’جڑواں ٹو‘ کا نیا ٹریلر

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی بلاک بسٹر فلم’جڑواں‘کا سیکوئل ’جڑواں ٹو‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم میں اس بار سلمان خان نہیں بلکہ ان کی جگہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ کی مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم '’جڑواں ٹو‘کا دلچسپ ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں ورون دھون ڈبل کردار ادا کرتے ہوئے مداحوں کو خوب محظوظ کر رہے ہیں۔

ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ورون دھون کے علاوہ جیکولین فرننڈس اور تپسی پنو بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا تی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی 2 ایسے جڑواں بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو 2 مختلف شخصیت ہونے کے باوجود ہر تکلیف، خوشی، غم اور مختلف تاثرات میں ایک جیسا محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے ایکشن اور مزاح سے بھرپور فلم رواں سال 29ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین