• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جنگی جہاز اور ٹینکر میں تصادم، 10سیلرز لاپتہ

مشرقی سنگاپور کے پانیوں میں امریکی جنگی جہاز اور ایک ٹینکر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے عملے کے 10 افراد لاپتہ جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران یہ امریکی جنگی جہاز کو پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہےکہ امریکا کا گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس جون ایس مکین نامی جہاز آبنائے ملاکا میں مرچنڈ ویسل ایلنک ایم سی سے ٹکرا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق تصادم کے نتیجے میں جون ایس مکین کی پچھلی سمت کو نقصان پہنچا۔تصادم کا شکار ہونے والا جنگی جہاز اب لنگر اندازی کےلیے سنگاپور بندرگاہ کی جانب رواں دواں ہے۔

امریکی بحریہ کے مطابق جہاز کے عملے میں شامل 10 افراد لاپتہ جبکہ 5 زخمی ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے تلاش اور امدادی آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین