• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جسے یادگار اور خوبصورت بنانے کے لئے لوگ اکثر نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں۔امریکا میں بھی ایسے ہی ایک جوڑے نے اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز اپنایا اور شادی کے لئے ایسے دن کا انتخاب کیا جس دن امریکا میں اس صدی کا پہلا سورج گرہن مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک صدی یعنی100 سال کے بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوا جہاں شائقین کے لیے واشنگٹن کے ایئر اینڈ اسپیس میوزیم سمیت سینکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں جہاں اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے زورو شور سے تیاریاں کی گئی وہیں ایک جوڑے نے بھی اس سورج گرہن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس جوڑے نے اپنی شادی کی رسومات سورج گرہن کے دوران ادا کیں اور اس گرہن کے اختتام پر اپنی نئی زندگی کو خوش آمدید کہا۔

اس جوڑے نے اپنی شادی کی تھیم بھی اسی مناسبت سے طے کی تھی جہاں ایک میز کو گرہن دیکھنے کے لئے خصوصی چشمے،بالٹی اور دیگر بلیک اینڈ وائٹ چیزوں سے سجاگیا جہاں اس جوڑے نے اپنی شادی کی رسومات ادا کین۔

واضح رہے آ ج امریکا کی 100سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہوا ہے جو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ماہرین کے مطابق ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہر ہاپکن ویلز امریکا میں وہ مقام تھا جو اس سورج گرہن کا مرکز تھا۔

اس شہر میں آج دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آیا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین