• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ڈینگی وائرس نے ایک اور جان لے لی

Peshawar Dengue Virus Took Another Life

پشاور کے علاقہ تہکال میں ڈینگی وائرس نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی ۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ۔

پشاورمیں ڈینگی وائرس سے متاثر علاقوں میں پنجاب کے ہیلتھ یونٹس مریضوں کے علاج معالجے میں چوتھے روز بھی مصروف ہیں۔

پشاور کے علاقہ تہکال میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والیلڑکی کے والد نعمت اللہ کے مطابق انکی 16 سالہ بیٹی گزشتہ تین دنوں سے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھی ۔

آج طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو ڈاکٹروں نے اسےآئی سی یو منتقل کردیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

نعمت اللہ نے بتایا کہ بیٹی میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ایک ہفتہ پہلے ہوئی تھی تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال میں جگہ نہ ہونے کے باعث گھر بھیج دیا تھا۔

 

تازہ ترین