• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ لیگ : نیمار کی بدولت پی ایس جی کو تیسری فتح

Neymar Dazzles Home Crowd As Psg Rout Toulouse 6 2

پیرس سینٹ جرمن نے لیگ ون میچز میں ٹائولوز کو دو کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دے دی ۔ نیمار کے ٹیم جوائن کرنے کے بعد یہ پیرس سینٹ جرمن کی تیسری جیت ہے ۔

پیرس سینٹ جرمن پوائنٹ ٹیبل پر بھی نمبر ون کی پوزیشن پر ہے ۔ ٹائولوز کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 18 ویں منٹ میں میکس گریڈل نے کیا جس کے بعد ٹائولو زطویل وقت تک کوئی دوسرا گول نہ کرسکی البتہ فاتح ٹیم نے اس تمام وقت میں متعدد گولز داغے ۔

پی ایس جی کی جانب سے پہلا گول نیمارکھیل کے 31 ویں منٹ میں جبکہ تین ہی منٹ بعد ربیوٹ نے ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا ۔69ویں منٹ میں ویراٹی ،75 ویں منٹ میں سیووانی نے گول کیا ۔

اس دوران حریف ٹیم کے تھیاگو سلوا نے بھی ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا جس کے بعد پیرس سینٹ جرمن نے مزید فو گول کئے اور ٹیم کو فتح دلائی ۔

دوسری جانب نیمار نے سابق کلب کے ڈائریکٹرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارسلونا کلب ان سے بہتر رہنمائی کا مستحق ہے۔ 

تازہ ترین