• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کی ناکامیوں پر شائقین مشتعل، ٹیم کی بس روک لی

Sri Lanka Fans Hold Up Team Bus To Express Displeasure

بھارت کے ہاتھوں مسلسل ناکامیوں نے سری لنکن کرکٹ فینز کو سخت مشتعل کردیا ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کی بس کو مشتعل پرستاروں نے گھیر لیا۔

پچاس کے قریب افراد نے ٹیم کے خلاف نعرے بازی کی ان کا مطالبہ تھا کہ کرکٹ میں کوئی سیاست نہیں چاہیے۔ نصف گھنٹے کا یہ احتجاج جاری رہا، پولیس نے انہیں منتشر کیا۔

دریں اثنا پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد سری لنکا کے قائم مقام کوچ نک پوتھاس نے بیٹسمینوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

نک نے کہا کہ ہمارا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 139 تھا اور پھر ہم نے اپنی باقی 9 وکٹیں صرف 77 رنز کے دوران گنوا دیں، 19 اوورز کے دوران 9 وکٹیں کھو دینا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

تازہ ترین