• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں قربانی کے جانور بھی ’سیاسی‘ ہوگئے

The Animals Of Sacrifice In Karachi Also Became Political

انسانوں کا سیاسی ہونا تو سب جانتے ہی ہیں مگر اب تو لگتا ہے کہ جانور بھی سیاسی نہ صرف ہوگئے ہیں بلکہ سیاسی شخصیات سے کچھ متاثر بھی ہونے لگے ہیں۔

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں جانوروں کا سیاسی میدان سج گیا، بیوپاریوں نےجانوروں کو ان کی حرکتوں کے مطابق سیاسی نام دے دیئے ہیں ۔ کوئی عمران خان ہے تو کوئی نواز شریف، کسی جانور کا نام شیخ رشید ہے تو کوئی فواد چوہدری۔

سیاسی جانوروں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا بھی ہے رش بڑھ گیا، خریدار کہتے ہیں جانور تو سیاسی شخصیات سے کافی متاثر دکھائی دیتے ہیں۔جانوروں کی اس سیاسی منڈی میں آنے والے بچے خوش بھی ہیں اور حیران بھی۔

اس منفرد مویشی منڈی کے مالک کے مطابق جانوروں کے نام ان کے قد اور وزن کے حساب سے رکھے تھے لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ نام کا ﷰاثر جانوروں پر بھی ہوجائے گا۔

 

تازہ ترین