• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیاں، خصوصاً جنگلی بلیاں پرندوں کو کھانے کی نہایت شوقین ہوتی ہیں اور اکثر ان پر حملہ آور ہو کر انہیں اپنا شکار بنا لیتی ہیں۔

جنوبی امریکی ملک پیرو میں بھی ایک جنگلی بلی کے طوطے پر شکار کے منظر کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔

یہ ویڈیو اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ بلیاں عموماً اپنے شکار پر خاموشی سے اس وقت جھپٹا مارتی ہیں جب آس پاس کوئی نہ ہو لہٰذا اس نوعیت کا منظر کم ہی لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

ویڈیو میں جنگلی بلی رنگین طوطے مکاؤ کو شکار کرتی نظر آرہی ہے۔

 

 

تازہ ترین