• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :گڈاپ سے وزیرکچی آبادی سندھ کا بیٹا اغوا

Son Of Minister Kidnapped In Karachi

کراچی میں گڈاپ سٹی سے وزیر برائے کچی آبادی کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گڈاپ سٹی میں اغوا کی واردات میں ملزمان نے وزیر برائے کچی آبادی سندھ غلام مرتضی بلوچ کے بیٹے کو اغوا کیا ہے ۔ اغوا کی واردات بارش کے دوران پیش آیا ہے۔

ملزمان غلام مرتضی بلوچ کے اہلخانہ کو گاڑی سے اتارنے کے بعد بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے۔

اغوا کاروں کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان نے ابھی تک تاوان طلب نہیں کیا ہے، اغوا کار مقامی زبان بول رہے تھے۔

تازہ ترین