• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا، شہباز شریف

Cpec Plan Will Turn The Bend Of The Date Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا،اس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو مل کر دور کرنا ہے۔

شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ خطے سے دہشت گردی وانتہا پسندی کے رجحانات کے خاتمے کا باعث بنے گا ۔قومی اہمیت کے اس ناگزیر منصوبے کو ہمیں مل کر کامیاب بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اوران کے مقاصد کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، سی پیک کا منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے جوچاروں اکائیوں سمیت گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے بھی سی پیک موثرکردارادا کرے گا۔

تازہ ترین