• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ زیب حسن کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Shahzeb Hassan Got Permission To Go Abroad Once Again

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کو لاہور ہائی کورٹ نے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس منظرعام پرآنے کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کیا تو وزارت داخلہ نے پانچ کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے جس میں شاہ زیب حسن بھی شامل تھے ۔

شاہ زیب نے ای سی ایل سے اپنا نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور درخواست دی کہ انہیں فیملی سے ملنے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے انہیں ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے ۔ عدالت نے کرکٹر کی رضا مندی سے بیرون ملک جانے کی مدت مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین