• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Start A Fitness Test At The National Cricket Academy

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیو ں کے جامع فٹنس ٹیسٹ شروع ہو گئے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام ہی کرکٹرز اس مرحلے سے گزر رہے ہیں ۔ فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ تین دن جاری رہے گا ۔ اس دوران کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے جس کا معیار 17 اعشاریہ 5 مقرر کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی مکمل میڈیکل اسکریننگ بھی ہو گی ، جس میں آنکھوں کے ٹیسٹ بھی ہوں گے ۔

صرف یہی نہیں کھلاڑیوں کے انفرادی فیلڈنگ ٹیسٹ اور آخری دن بیٹنگ اور بولنگ کے سیشنز بھی رکھے گئے ہیں ۔

تازہ ترین