• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز نجی مصروفیات کے باعث بیرون ملک روانہ

Hamza Shahbaz Traveled Abroad Due To Private Engagement

مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما ایم این اےحمزہ شہباز شریف انتخابی مہم شروع ہونے سے قبل ہی نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

حمزہ شہباز شریفنجی مصروفیات کے باعث بیرون ملک روانہ ہو ئے،انہوں نے بیرون ملک رہ کر الیکشن مہم کی نگرانی کا اعلان کیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف رات 3 بجے نجی ایئرلائنز کی پرواز کےذریعے لندن روانہ ہوئے ، ان کی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 30 اگست درج ہے ۔

ذرائع کےمطابق بیرون ملک روانگی سے پہلےاین اے120لاہور کی الیکشن کور کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتےہوئےحمزہ شہباز نےکہاکہ بیگم کلثوم نوازان کی والدہ کی جگہ ہیں ، وہ ان کا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑ رہے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ وارڈ سطح تک انہیں جو ذمے داریاں دی گئیں، انہوں نےان کی نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور وہ باہر رہ کر بھی روزانہ کی بنیاد پر این اے 120 کی الیکشن مہم کی نگرانی کریں گے۔

انہوں نےپارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ الیکشن جیتنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

تازہ ترین