• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے یومیہ اجرت حاصل کرنے والے ملازمین کی ہڑتال

The Strike Of The Employees Receiving The Daily Wage Of The Pia

پی آئی اے کے تین ہزار سے زیادہ یومیہ اجرت حاصل کرنے والے ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے اور تقریبا 65 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر آج صبح سے ہڑتال شروع کردی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ٹھیکے داری نظام کے تحت کام کرنے والے پی آئی اے کے یومیہ اجرت پرکام کرنے والے ملازمین کو جون اور جولائی کی تنخواہوں کی ادائیگی ابھی تک نہیں ہوئی ہےجس پر احتجاجا ان ملازمین نے آج صبح سے ملک بھر میں کام بند کردیا ہے ۔

ہڑتال کی وجہ سے پی آئی اے انجینئرنگ ، ایئرپورٹوں اور دیگر شعبہ جات میں کام متاثر ہوا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو مین پاور فراہم کرنے والی کمپنی کا 11 اگست کو معاہدہ ختم ہوگیا ، کمپنی پر ملازمین کی دوماہ کی تنخواہ ، تین سال کی گریجویٹی اور بقایا جات کی مد میں 65 کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک نئی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے ،ملازمین کو دو دن میں تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی تاہم گریجویٹی اور بقایا جات کی ادائیگی سابقہ کمپنی کی ذمے داری ہے پی آئی اے کی نہیں۔

 

تازہ ترین