• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہری نے بیوی کے خود سے آگے چلنے پر طلاق دے دی

Saudi Man Divorces Wife For Walking Ahead

تعلقات پر مبنی کئی واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جس میں شوہر بیوی کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق دینے سے بھی گریز نہیں کرتا۔

ایسا ہی ایک اور افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آیا جہاں شوہر نے خود سے آگے چلنے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار اپنے بیوی کو سمجھایا کہ وہ راستے میں چلتے ہوئے اس سے آگے نہ چلا کرے تاہم بات نہ ماننے پر اس نے بیوی کو طلاق دے دی۔

اسی طرح ایک سعودی شہری نے بیوی کو محض اس لیے طلاق دے دی کہ اس کی بیوی نے دعوت کے دوران مہمانوں کے سامنے بکرے کی سری نہیں رکھی۔

جب مہمان چلے گئے تو شوہر نے بیوی سے جھگڑا شروع کر دیا اور کہا کہ اس نے کھانے کا سب سے اہم جُز مہمانوں کے سامنے پیش نہ کر کے ان کی بے عزتی کی اور اسے اپنے دوستوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا۔

 

تازہ ترین