• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنام میں دنیا کا سب سے بڑا’ ہانگ سن دونگ ‘نامی 30 لاکھ سال پرانا غار دریافت ہوا ہے۔

دو سو میٹربلند، 150 میٹر چوڑا اور 5 کلو میٹر لمبائی پر مشتمل اس غار کے اندرایک الگ ہی جہاں آباد ہے۔جنگل، سمندر اور 40 منزلہ بلند عمارت اس غار کے اندرواقع ہے۔

آسٹریلین فوٹو گرافر کے مطابق’ اسے پورا غار دیکھنے میں ایک ہفتہ لگا۔اس نے مزیدبتایاکہ غار میں قدرتی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، یہ تجربہ بہترین ثابت ہوا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہانگ سن دونگ غار کے اندر ماحولیاتی نظام غیر معمولی ہےتاہم اس کا اپنا مقامی موسمی نظام ہے اسی کے مطابق موسم میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

سن 2013 میں اس غار کا پہلا دورہ کیا گیا جبکہ اب یہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے تفریح کا ایک مقام بن گیا ہے۔

تازہ ترین