• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Usthe Attacker Was Shot Dead By The Injured Judge

امریکی ریاست اوہائیو میں جج نے خود پر حملہ کرنے والے شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،حملہ آور نے عدالت کے باہر جج پرحملہ کر کے انھیں شدید زخمی کردیا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جج جوزیف بریزیس جب عدالت کے قریب پہنچے تو ایک شخص نےان پر انتہائی قریب سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے پیٹ میں کئی گولیاں لگیں، تاہم جج نے ہوش و حواس قائم رکھتے ہوئے فوراً اپنے پاس موجود پستول نکال کر حملہ آور پر فائرنگ کردی۔

قریب موجود پولیس نے بھی حملہ آور پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ جج نے حملہ آور پر کم از کم پانچ گولیاں چلائیں۔

زخمی جج کو فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

پولیس کے مطابق 2013 میں ہلاک حملہ آور کے بیٹے کو جنسی زیادتی کے کیس میں قید کی سزا ہوئی تھی تاہم جج کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

تازہ ترین