• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچر کے شوقین نوجوان اپنا شوق پورا کرنے کی خاطر ہر خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے ۔

اب ذر ابرطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس منچلے نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے ہزاروں فٹ بلند چوٹی سے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اس کھلاڑی نے کسی آزاد پرندوں کی طرح کئی فٹ اونچے پہاڑسے چھلانگ لگا کر اڑتے ہوئے بیس جمپنگ کی اورکسی بھی نقصان کے بغیر زمین پر پیراشوٹ کھول کر کامیابی سے اترا۔

اس جانباز نوجوان نے ہزاروں فٹ بلندی سے اڑان بھر کر ناصرف بادلوں کو چیرتے ہوئے زمین کی جانب اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا بلکہ بہادری کاایسا مظاہرہ پیش کیا کہ شائقین محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔

تازہ ترین