• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو میں 59واں سالانہ ائیر اینڈ واٹر شو کا انعقاد

شکاگو میں 59واں سالانہ ائیر اینڈ واٹر شو کا انعقادکیا گیاجس کیلئے ماہراسٹنٹ پائلٹس اور ہوا باز و ں نے نارتھ ایوینیوساحل پر موجود شاندار کرتب دکھاتے نظر آئے۔

اس دو روزہ میلے میں امریکی فضائیہ کے تھندر برڈ جہازوں سمیت دیگر جدیدترین جیٹس ایکروبیٹکس پیش کئے جبکہ امریکی بحریہ کی پیرا شوٹ ٹیم نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔

ائیر اینڈ واٹر شو میں ملٹری پرفارمنس کے ساتھ سویلین پرفارمنسیز بھی منعقد کی گئیں جس میں ایکروبیٹکس ٹیمیں ہزاروں فٹ بلندی پرفضاؤں کر چیرتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیاجنہیں دیکھنے کیلئے مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد شکاگو کے ساحل پر موجود تھی۔

تازہ ترین