• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے 3193 ملازمین کی بیویاں غیر ملکی ہیں

Federal Employee Have Foreign Spouse

وفاقی حکومت کے 3193 ملازمین غیرملکی دلہنیں بیاہ کر لائے۔

پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق غیر ملکی دلہنوں سے بیاہ رچانے والے ان 3193 افراد میں گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک ہر گریڈ کے ملازمین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 1 سے 8 تک کے ملازمین نے بیرون ملک سب سے زیادہ 2474 شادیاں کی ہیں۔

گریڈ 9 سے 16 تک کے 653 اہلکار دوسرے ممالک سے دلہن بیاہ کر لائے ہیں،گریڈ 17 سے لے کر 22 تک کے 68 افسران نے بیرون ملک شادیاں کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20اور 21 کے 3، 3 افسران نے بیرون ملک شادیاں کیںجبکہ گریڈ 22 کا صرف ایک افسر بیرون ملک سے دلہن لے کر آیاہے۔

تازہ ترین