• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن کے لئے نئے روسی سفیر پابندیوں کی فہرست میں شامل

New Russian Ambassador For Washington Is Included In The Ban List

امریکاکے لئے روس کے نئے سفیر اناتولی آنتونوف یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ان کا نام یورپی یونین کے سرکاری گزٹ میں 2015 ءسے لے کر اب تک موجود پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق آنتونوف 2011ءسے 2016ءتک روس کے نائب وزیر دفاع کے عہدے پر فائز رہے۔

بطور نائب روسی وزیردفاع ان پر یوکرین کی زمینی سالمیت ، خودمختاری اور آزادی کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسیاں تشکیل دینےکا الزام لگایا جا رہا ہے۔نئے عہدے پر فائز ہونے سے قبل وہ روس کے نائب وزیر خارجہ کے فرائض ادا کر رہے تھے۔

تازہ ترین