• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورینیم کی 20 فیصد افزودگی شروع کرنے کی صلاحیت ہے،ایران

20 Percent Enrichment In 5 Days If Necessary Iran

ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران زیادہ سے زیادہ 5 روزکے اندر 20 فیصد یورینیم کی افزودگی پھر سے شروع کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اور ایران کے جوابی اقدام کے بارے میں امریکا کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے میں ایٹمی سائٹ کے لئے کچھ ایسی شرائط رکھی ہیں کہ ایران جب چاہے 5 روز کے اندراندر یورینیم کی20 فیصد افزودگی دوبارہ شروع کرسکتا ہے اور ایران کی یہ صلاحیت تکنیکی لحاظ سے مختلف پیغام کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صنعت پوری قوت کے ساتھ آگے کی جانب گامزن ہے اور اس میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

ڈاکٹرعلی اکبر صالحی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ ایران کی ترجیحات میں ہے تاہم ہر قیمت پر نہیں کیونکہ ایران نے یہ معاہدہ اپنے قومی ، علاقائی اور عالمی مفاد اور مصلحتوں نیز این پی ٹی کے تناظر میں کیا ہے۔

تازہ ترین