• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمئر لیگ ، وین رونی نے 200 گول مکمل کر لئے

English Premier Leaguewayne Rooney Reaches 200 Goals For Manchester United

انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کا میچ تو ایک ایک سے برابر رہا لیکن وین رونی نے اپنی واحد کامیابی سے ایونٹ میں گولز کی ڈبل سنچری مکمل کر کے سب کے دل جیت لیے ۔

اتحادا سٹیڈیم میں فٹبال کا بڑا میلہ سجا ، انگلش پریمئر لیگ کی دو ٹیمیں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن آمنے سامنے آئیں ۔میچ کے پینتیسویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے آنے والے وین رونی نے ایورٹن میں اپنی انٹری کو یادگار بنا لیا ۔

ا سٹرائیکر نے انگلش پریمیئر لیگ میں اپنے 200گولز کی تعدادمکمل کر لی، اس سنگ میل کے ساتھ ا سٹرائیکر ایلن شیئرر کے بعد دوسرے انگلش فٹبالر بن گئے جنہوں نے چار سو اکتالیس میچوں میں اپنے گول اسکور کو دو سو ساٹھ تک پہنچایا ۔

ایورٹن کی اسی ایک صفر کی برتری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا ۔ چوالیسویں منٹ میں سٹی کے واکر کو فائول پر ریفری نے آئوٹ کر دیا ۔ اس فیصلے کے بعد دس رکنی ٹیم کا امتحان مزید سخت ہو گیا ۔

بیاسی ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے گول کر کے حساب برابر کر دیا ۔ میچ تو بے نتیجہ ختم ہو گیا لیکن وین رونی نے گولز کا تگڑا ڈبل سینکڑہ مکمل کر کے سب کے دل جیت لیے ۔

تازہ ترین